Ramadan Calendar 2025 | رمضان کلینڈر 2025

Ramadan Calendar 2025 | رمضان کلینڈر 2025

دوستوں ! (Ramadan Calendar 2024) رمضان کلینڈر 2024 کے بارے میں بات کرنے سے پہلے میں آپ کو بتادوں کہ رمضان المبارک ۲۰۲۴ ہجری اسلامی کلینڈر کے مطابق نوّا مہینہ ہے اس کے بعد ماہِ شوال شروع ہوتا ہے اور شوال کا مہینہ اسلامی سال کا دسواں مہینہ ہے۔

Ramadan Calendar 2024 | رمضان کلینڈر 2024

رمضان کلینڈر 2024

رمضان کلینڈر 2024

کراچی اسلام آباد رمضان ٹائم ٹیبل 

Sadqa e Fitr Ki Miqdar Pakistan me kya hai

بہت ہی اہم مضمون

رمضان کا مہینہ شروع ہوچکا ہے آج سے باضابطہ ہمارے یہاں بھی تراویح کی شروعات ہوجائے گی،
ہندوستانی مسلمان موجودہ حالات میں کم از کم رمضان کو اپنے حق میں رمضان المبارک بنانے کا ارادہ کریں، فلسطین والوں کو یاد کرتے ہوئے گزاریں۔

رمضان کا مہینہ تہوار نہیں بلکہ عبادت اور عاجزی کا مہینہ ہوتا ہے دنیاوی لذتوں اور عیش و عشرت سے دوری اختیار کرکے عید کے دن اس ماہ کا تہوار منایا جاتا ہے، گالم گلوج ، جھوٹ ، غیبت فحاشی اور گناہوں سے ہر مہینے سے زیادہ بچنا چاہیے ورنہ زندگی بھر انہی گندگیوں میں انسان گندا رہتا ہے ۔

لیکن افسوس ہے کہ اب لوگوں نے پورے مہینے کو ہی تہوار بنالیا ہے جو کہ اس مہینے کی توہین ہے،
مہینہ بھر اللہ کے حضور پیش ہوکر عاجزی سے اللہ کی رضا مانگتے رہنا رمضان ہے اور اس مہینے میں قرآن کے پیغام کو سمجھنا رمضان کی مبارک تعلیم ہے، غریبوں کو کھلانا ضرورت مندوں کو عطا کرنا رمضان کی شان ہے۔

اللہ کے لیے رمضان کو ضائع نہ کریں، اس رمضان میں قرآن سمجھنے کا عزم کریں، کھانے پینے اور رمضان بھر اپنے کپڑوں کو سنوارنے سے زیادہ مسجدوں میں وقت لگائیں۔

غزہ کے مسلمانوں کو یاد کریں ان کے متعلق حلقے لگا کر گفتگو کریں، ملک بھر میں جگہ جگہ سے مسلمان گرفتار کیے گئے ہیں وہ سلاخوں کے پیچھے رمضان گزاریں گے انہیں بھی یاد کریں ، مسلمانوں پر جاری بدترین ہندوتوا مظالم کے خلاف اللہ سے دعا کریں، ہندوتوا مظالم کے شکار مسلمانوں کو یاد کریں ان کے لیے ایمانی یکجہتی محسوس کریں۔

غزہ کے مسلمانوں کے لیے آنسو بہائیں، اپنی نسلوں کو ایمانی برکتوں سے مالامال رکھنے کے لیے انہیں رمضان کی صحیح تربیت دیں، مسلمان آپسی اتحاد و محبت کو بڑھائیں مسجدوں میں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت ایسے گزاریں کہ اللہ رب العزت، رسول اللہ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اولیاء اللہ کے متعلق باتیں کریں اپنے بچوں کو سنائیں،

رمضان کو ضائع نہیں کریں جو لوگ رمضان کو ضائع کرتے ہیں وہ اللہ اور اس کے فرشتوں کی عیدی سے محروم ہوجاتے ہیں۔ اس رمضان کو ایسے گزاریں کہ اللہ تعالیٰ آنے والے دنوں میں غزہ سے لےکر بھارت تک کے مظلوم مسلمانوں کے لیے مدد و نصرت بھیج دے۔

 

Leave a Comment