چار مشہور – فرشتے، کتابیں، خُلفاء، اور اماموں کے نام اور انکے کام

چار مشہور – فرشتے، کتابیں، خُلفاء، اور اماموں کے نام اور انکے کام

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں ہوں مولانا اسعد اور میری ویب سائٹ دینیات مکتب (deeniyat maktab) پر میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ پیارے دوستوں !  امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں ۔پیارے اسلامی بھائیوں !  آپ یہاں سے چار مشہور آسمانی کتابیں،چار مشہور فرشتوں کے نام،خلفاء راشدین کے نام،نیزفقہ کے چار مشہور اماموں کے نام یہاں سے  پڑھ سکتے ہیں۔

چار مشہور آسمانی کتابیں

(1)پہلی آسمانی کتاب  تورات ہے: جو حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی۔

(۲)دوسری آسمانی کتاب زبور ہے: جو حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل ہوئی۔

(۳) تیسر ی آسمانی کتاب انجیل ہے: جو حضرت عیسی علیہ السلام پر نازل ہوئی۔

(۴)آخری آسمانی کتاب قرآن مجید ہے: جوہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔

چار مشہور فرشتوں کے نام اور کام

(۱) حضرت جبرئیل علیہ السلام جو خدا کے پیغام پیغمبروں کے پاس لاتے تھے۔

(۲) حضرت عزرائیل علیہ السلام جو مخلوق کی جان نکالنے پر مامور ہیں۔

(۳) حضرت میکائیل علیہ السلام جو مخلوق کی روزی پہنچانے کے کام پر مقرر ہیں۔

(۴) حضرت اسرافیل علیہ السلام جو قیامت کے دن صور پھونکنے پر مقرر ہیں۔

خلفائے راشدین

(۱) اسلام کے پہلے خلیفہ: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ۔

(۲) اسلام کے دوسرے خلیفہ: حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ۔

(۳) اسلام کے تیسرے خلیفہ: حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ۔

(۴) اسلام کے چوتھے خلیفہ: حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ۔

فقہ کے چار مشہور امام

(۱) حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ۔

(۲) حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ۔

(۳) حضرت امام مالک رحمۃ اللہ علیہ،

(۴) حضرت امام احمد ابن حنبل رحمتہ اللہ علیہ۔

قرآن کی تلاوت کے آداب

Leave a Comment