نورانی قاعدہ، بچوں کو نقطوں کی پہچان کیسے کرائے؟ – Noorani Qaida Lesson 3 Urdu

نورانی قاعدہ، بچوں کو نقطوں کی پہچان کیسے کرائے؟ – Noorani Qaida Lesson 3 Urdu

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں ہوں مولانا اسعد اور میری ویب سائٹ دینیات مکتب (deeniyat maktab) پر آپ کا خیر مقدم ہے۔ پیارے دوستوں آپ کیسے ہو؟ امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں۔ پیارے اسلامی بھائیوں کیا آپ نورانی قاعدہ پڑھانے کا طریقہ ( Noorani Qaida Urdu ) تلاش کررہے ہیں؟ یا آپ نورانی قاعدہ میں نقطے کی پہچان کے متعلق جاننا چاہتے ہیں؟ تو آپ صحیح جگہ پر ہیں، آپ یہاں سے نورانی قاعدہ میں طلباء کو نقطوں کی پہچان کیسے کرائیں؟ اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

نورانی قاعدہ کے بچوں کو نقطوں کی پہچان کیسے کرائے؟

روزانہ نورانی قاعدہ/قرآن کریم کا سبق شروع کرنے سے پہلے تعوذ اور تسمیہ دونوں پڑھائیں جس کی صورت یہ ہے،

سب سے پہلے تعوذ اور تسمیہ ٹکڑے ٹکڑے کر کے پڑھائیں، تعوذ چار حصوں میں،تسمیہ تین حصوں میں اس طرح ٹکڑے ٹکڑے کر کے پڑھائیں،

جب ٹکڑوں کی صورت میں طلباء کو پڑھنا آ جائے تو ملا کر پڑھنے کی مشق کرائیں اور اس بات کی پوری کوشش کی جائے کہ سبق نمبر۱/یا تختی کے ختم تک ہر طالب علم تعوذ اور تسمیہ دونوں ایک ایک سانس میں صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنا سیکھ لے۔

سبق کا مقصد

استاذ محترم! نقطے کے سبق میں طلباء کو یہ باتیں سکھانی ہیں،

(۱) نقطے کی پہچان۔

(۲) نقطے کی تعداد۔

(۳) نقطے کہاں لگتے ہیں؟

بچوں کو نقطے کی پہچان کیسے کرائیں؟

بورڈ پر نقطہ بنائیں اور طلبا کو یوں سمجھائیں،

دیکھو بچو!میں نے بورڈ پر ایک نشان بنایا ہے اس کا نام ہے نقطہ دو تین مرتبہ خود بتا کر بچوں سے کہلوا کر،اجتماعی طور پر بچوں سے پوچھیں،

بچوں!اس کا کیا نام ہے؟ بچوں!اس کو کیا کہتے ہیں؟ بچوں!یہ کیا ہے؟ پھر ایک طالب علم سے کہیں کہ وہ سب کو کہلوائے۔

پھر ایک طالب علم سے پوچھیں کہ اس کا کیا نام ہے؟ تاکہ نقطے کا نام اچھی طرح ذہن نشین ہوجائے۔

نقطوں کی تعداد

نقطہ کبھی ایک ہوتا ہے،کبھی دو ہوتے ہیں اور کبھی تین ہوتےہیں۔

عربی زبان میں نقطوں کی تعداد تین سے زیادہ نہیں ہوتی تی۔

نقطے کہاں لگتے ہیں؟

نقطے حرف کے اوپر بھی لگتے ہیں اور نیچے بھی اور کبھی حرف کے پیٹ میں،حرف کے اوپر کبھی ایک نقطہ لگتا ہے،کبھی دو اور کبھی تین۔

حرف کے نیچے کبھی ایک نقطہ لگتا ہے اور کبھی دو۔ یاد رکھیں کہ تین نقطے حرف کے نیچے نہیں لگتے۔حرف کے پیٹ میں ایک نقطہ لگتا ہے،ایک سے زیادہ دو یا تین نقطےحرف کے پیٹ میں نہیں لگتے۔

قاعدہ میں حروف کی جگہ لکیر کے اوپر اور نیچے نقطے لگائے گئے ہیں۔اس کی مدد سے بورڈ پر بھی اسی طرح کی لکیریں بنا کر نقطے کی پہچان ان کی تعداد اور جگہ سمجھائی جائے۔

محترم اساتذہ کرام اگر مندرجہ بالا باتوں کا لحاظ رکھتے ہوئے پڑھائیں گے تو ان شاء الله آپ کو اور آپ کے مکتب کے بچوں کو بھر پور فائدہ ہوگا۔

نورانی قاعدہ بورڈ پر پڑھانے کا طریقہ

Leave a Comment