لڑکوں کے اسلامی نام 2024 | بچوں کے اسلامی نام pdf
محترم دوستوں میں ہوں( maulana Asad مولانا اسعد)اور میری ویب سائٹ پر میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ عزیز دوستوں اس پوسٹ میں لڑکوں کے اسلامی نام 2024 | بچوں کے اسلامی نام (muslim ladkon ke naam meaning ke sath) اردو اور انگریزی میں اسلامی نام کے معنی کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ تاکہ آپ بآسانی یہاں سے اپنے بچوں کے اسلامی نام اچھے سے اچھا چن کر رکھ سکیں.
مسلمان لڑکوں کے اسلامی نام سے متعلق اہم گذارشات
دوستوں نیچے لڑکوں کے اسلامی ناموں کا ایک حسین گلدستہ آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے، جس میں 45/ سے زائد بچوں کے اسلامی نام چُن چُن کر لکھا گیا ہے، جن میں حضرات انبیاء عظام کے خوبصورت نام، اور حضرات صحابہ اور دیگر برگزیدہ شخصیات کے حسین ناموں کے علاوہ معنوی لحاظ سے عمدہ اور ادائیگی کے لحاظ سے مناسب اور سہل نام نام شامل ہیں، آپ اپنے اور بچوں کے لئے ان میں سے کوئی بھی نام منتخب
بہتر ہے کہ نیچے دیے گئے بچوں کے اسلامی ناموں میں سے کسی نام کے انتخاب سے پہلے سارے ناموں کا ضرور مطالعہ فرمالیں، تا کہ نام کا انتخاب بصیرت کے ساتھ کر پائیں، کیونکہ نام ایک ہی دفعہ رکھا جاتا ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں کف افسوس ملنا پڑے۔
ناموں کے آگے ان کے معنی بھی لکھ دئے گئے ہیں، کوشش کریں کہ فضیلت والے ناموں کا انتخاب کریں، تاکہ ان کی برکات حاصل ہو، جس نام کا انتخاب کریں ، وہی پکاریں، کئی لوگ اپنے بچوں کے نام تو اچھے ہی رکھتے ہیں، مگر افسوس کہ پکارتے ہیں کسی اور نام سے ، یہ غلط بات ہے، کیونکہ نام رکھا جاتا ہے پکارنے کے لئے جب اس سے پکارا نہیں گیا تو پھر کیا فائدہ؟
بہتر ہے کہ نام کسی اللہ والے سے رکھوائیں، کم از کم نام کا انتخاب کر کے تائید و تصویب کروالیں، بعض لوگ نام رکھنے کے لیے بچہ کی پیدائش کا وقت ، دن وغیرہ کا ذکر کرتے ہیں، معلوم ہونا چاہئے کہ نام کے انتخاب کے لئے اس تفصیل کی کوئی ضرورت نہیں۔