دینی سوالات، سوال و جواب – Islamic Question and Answer Urdu
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں ہوں مولانا اسعد اور میری ویب سائٹ دینیات مکتب (deeniyat maktab) پر میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ پیارے دوستوں ! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں ۔پیارے اسلامی بھائیوں ! کیا آپ سوال جواب، اسلامی معلومات کا مطالعہ کرنا چاہ رہے ہیں؟ (islamic question and answer urdu) تو آپ صحیح جگہ پر ہیں، آپ یہاں سے دلچسپ اسلامی معلومات ،اوردینی سوالات کو پڑھ کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
دینی سوالات
سوال : اسلامی سن کو کیا کہتے ہیں؟
جواب: اسلامی سن کو سن ہجری کہا جاتا ہے۔
سوال و جواب
سوال: سن ہجری کی ابتدا کب ہوئی؟
جواب: جس دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی اس دن سے سن ہجری کی ابتداء ہوئی۔
اسلامی سوال جواب
سوال: اسلامی مہینے کتنے ہیں؟
جواب: اسلامی مہینے بارہ ہیں۔
اسلامی معلومات
سوال : اسلامی مہینوں کے نام کیا ہیں؟
جواب : محرم، صفر، ربیع الاول، ربیع الآخر، جمادی الاولٰی، جمادی الاخریٰ، رجب، شعبان، رمضان، شوال، ذیقعده، ذی الحجہ
دلچسپ اسلامی معلومات
سوال : اسلامی سال کی ابتداء کس مہینے سے ہوتی ہے؟
جواب: اسلامی سال کی ابتداء محرم کے مہینے سے ہوتی ہے۔
اسلامی معلومات اردو
سوال: اسلامی تاریخ کو یاد رکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اسلامی تاریخ کو یا درکھنا فرض کفایہ ہے۔
اسلامی معلومات
سوال: مسلمانوں پر کس مہینہ میں روزہ رکھنا فرض ہے؟
جواب: مسلمانوں پر رمضان المبارک کے مہینے میں روزہ رکھنا فرض ہے ۔
اردو سوال و جواب
سوال: عید الفطر کسے کہتے ہیں؟
جواب: شوال کے مہینے کی پہلی تاریخ کو جو عید ہوتی ہے اس کو عید الفطر کہتے ہیں۔
سوالات و جوابات
سوال: عید الاضحی کسے کہتے ہیں؟
جواب: ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو جو عید ہوتی ہے اس کو عیدالاضحی کہتے ہیں۔
سوال و جواب اسلامی
سوال: شادی بیاہ اور دیگر معاملات میں اسلامی تاریخیں مقرر کرنی چاہئیں یا انگریزی؟
جواب : مسلمانوں کو اپنے معاملات اسلامی تاریخ کے حساب سے طے کرنا چاہئے البتہ مزید تعین کے لئے انگریزی تاریخ بھی لکھ سکتے ہیں۔
نماز کے بہت ہی اہم مسائل جسے عوام تو عوام، خواص بھی ناواقف ہے
MashaAllah bohat zabardast knowledge ha ..
شکریہ، جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
ماشاءاللہ بہت ہی اچھی ویب سائیٹ ہے مُجھے پر کے مزا آیا ہے
شکریہ میرے بھائی