دوستی شاعری – دوستی کے عنوان پر لاجواب اردو اشعار

دوستی شاعری – دوستی کے عنوان پر لاجواب اردو اشعار

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں ہوں محمداسعد اور میری ویب سائٹ دینیات مکتب (deeniyat maktab) پر آپ کا خیر مقدم ہے۔ پیارے دوستوں آپ کیسے ہو؟ امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں ۔دوستی شاعری ،

پیارے اسلامی بھائیوں کیا آپ دوستی شاعری یعنی (Dosti Shayari) خوبصورت دوستی پر اشعار پڑھنا چاہ رہے ہیں؟ تو آپ صحیح جگہ پر ہیں، آپ یہاں سے دوستی پر اشعار نیز دوستی کے عنوان پر لاجواب اردو اشعار اردو نظمیں اردو غزل وغیرہ  کا مطالعہ کرسکیں گے۔

دوستی شاعری

اب دوستی کے کوئی بھی قابل نہیں ملا

 

 اب دوستی کے کوئی بھی قابل نہیں ملا

سب سے ملے ہیں ہاتھ مگر دل نہیں ملا

 

 جب سے تمہاری یاد کی خوشبوں جدا ہوئی

طوفاں ملا ہے کشتی کو ساحل نہیں ملا

 

 جو میرے دل کو قتل اداؤں سے کر سکے

مقتل میں ایسا کوئی بھی قاتل نہیں ملا

 

 اللہ کا ہے شکر کہ دنیا کی بھیٹر میں

دل آخرت کی فکر سے غافل نہیں ملا

 

 مدت کے بعد آپ بھی ہم سے ملے مگر

حسن خلوص آپ کے شامل نہیں ملا

 

 میں اس لئے خموش محفل میں اے فراز

کوئی میرے مزاج کے قابل نہیں ملا

 

Leave a Comment