اقوال زریں – عظیم شخصیات کے بہترین اردو اقوال – Aqwal e Zareen Urdu
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں ہوں مولانا اسعد اور میری ویب سائٹ دینیات مکتب (deeniyat maktab) پر آپ کا خیر مقدم ہے۔ پیارے دوستوں آپ کیسے ہو؟ امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں ۔اقوال زریں،
پیارے اسلامی بھائیوں ! کیا آپ اقوال زریں حضرت علی کے بارے میں پڑھنا چاہ رہے ہیں؟ (aqwal e zareen Urdu) یامختصر اقوال زریں اردوتلاش کر رہے ہیں؟ تو آپ صحیح جگہ پر ہیں، آپ یہاں سے اسلامی اقوال زریں کی مختصراردو اقوال اورکامیابی پر اقوال زریں وغیرہ کا تفصیلی مطالعہ کرسکیں گے۔
اقوال زریں | Aqwal e Zarreen in Urdu
دنیا کو خریدنا بے وقوف لوگوں کی تجارت ہے۔ (حضرت علی)
دوزخ بلاشبہ ان لوگوں کا مقام ہے جو نیک کاموں میں کوتاہی کرتے ہیں۔ (حضرت علی)
علم اور عمل دونوں ساتھ ساتھ ہیں، پس جسے علم حاصل ہو وہ عمل بھی کرے۔ (حضرت علی)
بے انداز مال بھی اگر اسراف اور فضول خرچی سے استعمال کیا جائے تو تھوڑا اور نا کافی ہوتا ہے۔ (حضرت علی)
تو کل یہ ہے کہ آدمی اپنی قوت اور طاقت سے ہٹ کر تقدیر الہی پر راضی رہے (حضرت علی)
سخاوت یہ ہے کہ تم اپنا مال خرچ کرو اور دوسروں کے مال پر نظر نہ رکھو۔ (حضرت علی)
جو شخص سیر شکم ہوکر سوئے اسے جھوٹے اور پریشان خواب نظر آتے ہیں۔ (حضرت علی)
روزی وہ چیز ہے، جو اس کو تلاش نہ کرے اس کو بھی پہنچ جاتی ہے۔(حضرت علی)
صفائی پاک نفوس کی خصلت ہے۔ اور پرہیزگاری حرام کاموں کےارتکاب سے روکتی ہے۔ (حضرت علی)
یہ دنیا ایک مقررہ وقت تک رہے گی اور آخرت ہمیشہ تک۔ (حضرت علی)
خواہش پرستی ایک پوشیدہ مگر مہلک بیماری ہے۔ (حضرت علی)
عقل جسے نصیب ہو اس کے واسطے زینت، اور علم جو اس پر عمل کرے اس کے لئے ہدایت ہے۔ (حضرت علی)
عقل جہان میں نہایت پیارا دوست ہوتا ہے۔ (حضرت علی)
سب سے پہلی عبادت یہ ہے کہ انسان مصیبت میں صبر کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد کا منتظر رہے۔ (حضرت علی)
دنیا وہ چیزہے کہ عقلمندوں نے اس کو طلاق دی اور یہ انہی لوگوں کا مطلوب ہے جو گندے اور ناپاک ہیں۔ (حضرت علی)
حاسد کو کسی سے دوستی نہیں اور خائن سے کبھی وفا نہیں ہوتی۔ (حضرت علی)
زہد اس کا نام ہے کہ جو چیز موجود ہو جب تک وہ ختم نہ ہو کسی دوسری چیز کی طلب نہ کرے۔ (حضرت علی)
اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول ہونا بڑی مفید تجارت اور اس کی رحمت کا طلبگار رہنا اعلیٰ درجے کی کامیابی ۔ (حضرت علی)
ایمان اس کا نام ہے کہ انسان مصیبت میں صابر اور نعمت میں شکر گزار رہے۔ (حضرت علی)
کمینہ نفس کمینہ پن کی باتوں سے خالی نہیں ہوتا۔ (حضرت علی)
عقل مند کی عادت ہے کہ وہ ضرورت یا دلیل کے بغیر بات نہیں کرتا۔ (حضرت علی)
عادت پر غالب آنا کمال فضیلت ہے۔ (حضرت علی)