صلاۃ التسبیح پڑھنے کا آسان طریقہ اور فضیلت | Salatul Tasbeeh ki Namaz Ka Tarikh

صلاۃ التسبیح پڑھنے کا آسان طریقہ اور فضیلت | Salatul Tasbeeh ki Namaz Ka Tarikh

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محترم قارئن ! صلوۃ التسبیح کی نماز اِس کے بارے میں آپ حضرات جانتے ہوں گے اور اگر نہیں جانتے ہو تو میں بتا دوں کہ یہ نماز حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا سیدنا حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ کو سکھائی اور دوسرے صحابہ کرام کو اس کو پڑھنے کی تاکید فرمائی۔

حدیث کا مفہوم ہے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے ارشاد فرمایا کہ اگر ہو سکے تو اس نماز کو روزانہ پڑھو اور اگر اتنا نہیں کر سکتے تو ہفتے میں ایک مرتبہ پڑھ لو اور اگر اتنا بھی نہیں کر سکتے تو مہینے میں ایک مرتبہ پڑھ لو یا پھر سال میں ایک مرتبہ پڑھ لو اور اگر اتنا بھی نہیں ہو سکتا تو پوری زندگی میں ایک مرتبہ تو اس نماز کو ضرور پڑھو۔

کیونکہ اس نماز کے بے شمار فائدے ہیں، سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہمارے جتنے بھی گناہ ہوتے ہیں صغیرہ کبیرہ جانے میں کیے ہوں انجانے میں کیے ہوں تنہائی میں کی ہوں یا کھلم کھلا کی ہوں سارے گناہ اللہ تعالی اس نماز کے پڑھنے کی برکت سے معاف فرما دیتے ہیں اور کوئی مشکلات ہیں کوئی کام اٹکا ہوا ہے تو اس میں بھی یہ نماز بہت مؤثر ہے۔

تو یہ نماز صحابہ کرام کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائی تھی۔ بہت سارے لوگ ہیں جو جمعہ کی نماز سے پہلے مسجد میں چلے جاتے ہیں اور اس نماز کو پڑھتے ہیں، خواتین بھی بہت ساری ایسی ہیں اللہ کی نیک بندیاں جو اس کو پڑھتی ہیں۔

تو ہر مسلمان کو کم از کم ہفتے میں ایک مرتبہ پڑھ ہی لینا چاہیے، پندرہ بیس  منٹ یا زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ لگتا ہے بس، اور اگر اتنا نہیں ہو سکتا تو مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ پڑھ لیں، اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق سال میں ایک مرتبہ اور اتنا بھی نہیں ہو سکتا تو ساری زندگی میں ایک مرتبہ تو پڑھ ہی لینا چاہیے۔ 

اب اس نماز کے پڑھنے کا آسان طریقہ کیا ہے آج میں آپ لوگوں کو اچھے طریقے سمجھانے کی کوشش کروں گا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ کہ اللہ رب العزت ہمیں اس نماز کو اچھے سے سمجھادے اور پھر پڑھنے کی توفیق عطا فرما دے۔

دوستوں اس نماز میں ایک کلمہ پڑھا جاتا ہے تیسرا کلمہ سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر، اگر آپ پورا پڑھ سکتے ہوں تو علماء نے لکھا ہے کہ بہتر یہ ہے کہ پورا پڑھ لیا جائے، سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔ ورنہ اتنا تو پڑھ لیں سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر حول ولا قوۃ الا باللہ۔ آگے والا چاہیں تو پڑھ لیں اور اگر نہیں پڑھیں گے تب بھی بہرحال نماز میں کوئی کمی نہیں آئیگی۔

صلاۃ التسبیح کی نیت کیسے کریں گے؟

چار رکعت کی نیت باندھیں گے ہم، اس میں 300 مرتبہ یہ کلمہ پڑھا جاتا ہے جو میں نے ابھی بتایا، چار رکعت کی نیت باندھیں گے، نیت اس طرح کریں گے۔

نیت کرتا ہوں میں چار رکعت نماز نفل، صلوۃ تسبیح کی، واسطے اللہ تعالی کے، منہ میرا کعبہ شریف کی طرف، اللہ اکبر کہہ کر نیت باندھ لیں گے،

دوستوں میں آپ کو بتا دوں کہ اس نماز کے پڑھنے کے دو طریقے ہیں، میں آپ کو آسان طریقہ بتانے جارہا ہوں۔

صلاۃ التسبیح کا طریقہ

 سب سے پہلے نیت کے بعد اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لیں گے، پھر سبحانک اللہم وبحمدک پڑھیں گے، ثنا پڑھنے کے بعد 15 مرتبہ ہم اس کلمے کو پڑھیں گے، سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر۔ پھر اس کے بعد الحمد شریف پڑھیں گے، الحمد شریف کے بعد سورت ملائیں گے۔

سورہ فاتحہ سورۃ پڑھ لینے کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے 10 بار اس کلمے کو پڑھیں گے، پھر رکوع میں چلے جائیں گے اور رکوع کی تسبیح سبحان ربی العظیم پڑھنے کے بعد 10 مرتبہ پھر پڑھیں گے، پھر رکوع سے اٹھیں گے، رکوع سے اٹھنے کے بعد پھر دس مرتبہ پڑھیں گے۔

پھر سجدے میں جائیں گے، سجدے کی تسبیح پڑھنے کے بعد 10 مرتبہ پڑھیں گے، پھر سجدے سے اٹھیں گے پھر دس مرتبہ پڑھیں گے، پھر دوسرے سجدے میں جائیں گے تو سجدے کی تسبیح پڑھنے کے بعد 10 مرتبہ پھر پڑھیں گے۔

تو پہلی رکعت میں ہمارا یہ جو کلمہ ہے سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر، یہ کلمہ ہو جائے گا 75 مرتبہ، ایک رکعت میں ہمیں اس کلمے کو 75 مرتبہ پڑھنا ہے۔ میں آپ گن کر بتا دیتا ہوں اس طرح اور بہتر آپ سمجھ پائیں گے۔ 

سب سے پہلے پہلی رکعت میں سبحانک اللہ کے بعد 15 مرتبہ، پھر الحمد شریف اور کوئی سورت ملانے کے بعد پھر دس مرتبہ، کتنا ہو گیا 25 ، پھر رکوع میں رکوع کی تسبیح کے بعد پڑھیں گے 10 مرتبہ 35 ، رکوع سے اٹھنے کے بعد پڑھیں گے 10 مرتبہ 45،

پھر سجدے میں سجدے کی تسبیح پڑھنے کے بعد پڑھیں گے 10 مرتبہ 55 ، سجدے سے اٹھنے کے بعد پڑھیں گے 10 مرتبہ 65 ، پھر دوسرے سجدے میں سجدے کی تسبیح کے بعد پڑھیں گے 10 مرتبہ تو ہو گیا 75 ۔ اس طریقے سے ایک رکعت میں 75 مرتبہ یہ کلمہ پڑھا جائے گا۔ 

پھر آپ دوسری رکعت کے لیے جب کھڑے ہو جائیں گے تو پھر 15 مرتبہ پڑھیں گے، پھر الحمد شریف اور سورت ملانے کے بعد پھر 10 مرتبہ پڑھیں گے کتنا ہوگیا 25، پھر رکوع میں جائیں گے، رکوع کی تسبیح کے بعد 10 مرتبہ کتنا ہو گیا 35 ،

پھر رکوع سے کھڑے ہونے کے بعد پڑھیں گے 10 مرتبہ کتنا ہوگیا 45، پھر سجدے میں جائیں گے سجدے کی تسبیح کے بعد پڑھیں گے 10 مرتبہ کتنا ہوگیا 55 ، پھر سجدے سے اٹھنے کے بعد پڑھیں گے 10 مرتبہ 65 ، پھر دوسرے سجدے میں جائیں گے اور سجدے کی تسبیح کے بعد 10 مرتبہ پڑھیں گے تو یہ ہو گیا 75 ،

پھر دوسری رکعت میں بیٹھیں گے، احتیاط پڑھیں گے پھر اس کے بعد اللہ اکبر کہہ کر تیسری رکعات کے لیے کھڑے ہو جائیں گے پھر وہی 15 مرتبہ سب سے پہلے پڑھیں گے۔ اس کے بعد الحمد شریف پھر الحمدللہ شریف کے بعد سورۃ اور پھر رکوع میں جانے کے بعد 10 مرتبہ۔

اس طریقے سے ہر رکعت میں ہمارا کلمہ جو ہوگا وہ ہوگا 75 مرتبہ۔ پھر اسی طرح چوتھی رکعت پڑھیں گے۔ ٹوٹل چار رکعت جب ہم پڑھ لیں گے تو ہمارا کلمہ ہو جائے گا 300 مرتبہ۔

اس طریقے سے ہر رکعت میں یہ 75 ، 75 ہوتا رہے گا اور چار رکعت جب ہم پڑھ لیں گے تو ٹوٹل کلمے کی تعداد ہو جائے گی 300 مرتبہ اور پھر سلام پھیر لیں گے ہماری نماز مکمل ہو جائے گی۔ چاہیں تو آپ اس کے بعد دعا مانگ لیں اور چاہیں تو نہ مانگیں بہرحال نماز ہو گئی۔

تو دوستوں یہ کہلاتی ہے صلوۃ التسبیح کی نماز اور یہ آسان طریقہ جو آج میں نے آپ لوگوں کو بتایا کہ صلوۃ التسبیح کس طرح سے پڑھی جائے گی، نیت کیسے کی جائے گی۔

محترم قارئین کرام اس پوسٹ کو آپ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ صلوۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ ہر مسلمان بہن اور بھائی کو پتہ چل جائے۔ شکریہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Leave a Comment