Islamic Holidays 2025 | اسلامی تعطیلات 2025
پیارے اسلامی بھائیوں اسلامی تعطیلات اس دن کو کہتے ہیں جن میں مسلمان کسی اہم واقعہ کی یاد میں خوشی یا غم مناتے ہیں، دوستوں عید الفطر اور عید الاضحیٰ دو مشہور اسلامی تعطیلات ہیں۔ اور اسلامی تعطیلات 2025 عام طور پر اسلامی ہجری تاریخ کے حساب سے منائی جاتی ہے
اسلامی تعطیلات 2025 کی فہرست
- عيد الاضحىٰ ( 10 ذی الحجہ )
- عيد الفطر ( یکم شوال المکرم )
- عید میلاد النبی ( 12 ربیع الاول )
- معراج النبی ( 27 رجب المرجب )
- شبِ برات ( 15 شعبان المعظم )
- عاشوره ( 10 محرم الحرام )
- شبِ قدر ( 27 رمضان المبارک )
- اسلامی نیا سال ( یکم محرم الحرام )
اہم اسلامی ایام
10/ محرم الحرام کو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو کربلا کے مقام پر یزیدی فوج نے شہید کیا۔
12/ ربیع الاول کو نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم پیدائش ہے۔
27/ رجب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر معراج پر روانہ ہوئے۔ اور سدرۃُ المنتہٰی کے مقام پر اللہ رب العزت سے ہم کلام ہوئے۔
15/ رجب کو مسلمان شبِ برات کی آمد کی خوشی پر اُس رات خوب عبادت کرتے ہیں اور دن میں روزہ رکھتے ہیں ۔
27/ رمضان کی رات کو مسلمان نزولِ قرآن اور شب قدر کی خوشی میں اس رات خوب عبادت کرتے ہیں اور اللہ سے خوب مانگتے ہیں۔
جمعتہ الوداع۔ رمضان کے آخری جمعہ کو کہتے ہیں۔ اس روز مسلمان رمضان المبارک کی رخصت ہونے کے غم میں مسمان خوب عبادت کرتے ہیں۔
یکم شوال۔ رمضان المبارک کے اختتام پر مسلمان عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہیں اور نماز عید ادا کرتے ہیں۔
9 /ذی الحجہ۔ دنیا بھر سے مکہ میں آئے ہوئے مسلمان فریضہ حج ادا کرتے ہیں۔
10/ ذی الحجہ۔ دنیا بھر کے مالدار مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں اللہ تعالی کی راہ میں جانور کی قربان کرتے ہیں۔ اور عید الاضحی کی نماز ادا کرتے ہیں۔