About Us

ہمارے بارے میں

محترم قارئین! السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ۔ میں ہوں مولانا اسعد اور ہماری یہ ویب سائٹ دینیات مکتب  (deeniyatmaktab.com)تعلیمی وتربیتی ویب سائٹ ہے،جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہےکہ اسمیں دینیات سے متعلق ہرطرح کے مضامین پوسٹ کئے گئےہیں،جوبچوں مردوں اور خواتین کو بنیادی اسلامی علوم، اور اخلاقی تعلیمات پر قرآن و سنت کی روشنی میں تعلیم دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہماری ویب سائٹ دینیات مکتب(deeniyat maktab) کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ذریعہ لوگوں کو بہتر انسان بنانا ہے،اور پوری انسانیت کو فائدہ پہنچانا ہے۔ اس سے انہیں دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونے میں مدد ملے گی کیونکہ مکمل کامیابی صرف اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

اسلام ہمیں ایمان اور عبادت کے بارے میں سکھاتا ہے ، یہ ہمیں مناسب استدلال، خالص طرزِ زندگی،اور اچھے کردار کے بارے میں بھی سکھاتا ہے، اس طرح انسان کو نیکی اور عفت کی اہمیت کو پہچاننے میں مدد ملتی ہے۔

لہذا ہر مسلمان پر یہ واجب ہے کہ وہ اسلام کی تعلیمات کو سیکھیں اور سمجھیں اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کریں۔مجھے اللہ کی ذات سے امید ہے کہ اس ویب سائٹ میں موجود ہر واقعہ،ہرمضامین،آپ کے لئے سبق آموز اور دلچسپ ہوگا، 

میں اپنے اللہ وحدہ لاشریک کی بارگاهِ قدسی میں یہ دعا ء کرتا ہوں کہ وہ ذات پاک ہماری اس  ویب سائٹ دینیات مکتب کو قارئین کے لئے مفید اور کارآمد بنا دے،اور ہم سب کو خلوصِ نیت کےساتھ دین کی اشاعت کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

آخر میں میری ویب سائٹ پرآکر مضامین و مسائل اور واقعات کا مطالعہ کرنےکے لیے آپ تمام احباب کا شکریہ اداکرتا ہوں۔دعا ہے کہ الله تعالی آپ تمام احباب کو دونوں جہاں کی شادمانیاں نصیب فرمائے اورخیروعافیت کے ساتھ لمبی عمر عطاء فرمائیں۔ آمین 

نیز تمام قارئین سے درخواست ہے کہ آپ مجھے، میرے والدین ، اساتذہ کرام اور پوری امت مسلمہ کو اپنی خصوصی دعاؤں میں ضرور یادرکھیں، اور اگر آپ کو ہماری اس ویب سائٹ میں کوئی خامی اورکمزوری نظر آئے تو کمینٹ کے ذریعے ضرور آگاہ فرمائیں آپ کا بہت شکریہ ہوگا،آپ کے ہرمشورے کا دلی خیر مقدم ہے۔

الله تعالی ہم سب کواپنی رضا عطاء فرمائے۔ آمین