چوتھا کلمہ توحید – چھ کلمے اردو ترجمہ کے ساتھ | all 6 Kalimas In Arabic
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں ہوں مولانا اسعد اور میری ویب سائٹ دینیات مکتب (deeniyat maktab) پر آپ کا خیر مقدم ہے۔ پیارے دوستوں آپ کیسے ہو؟ امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں ۔پیارے اسلامی بھائیوں ! کیا آپ چوتھاکلمہ پڑھنا چاہ رہے ہیں؟یا آپ چہارم کلمہ کا ترجمہ جاننا چاہ رہے ہیں؟ (all 6 Kalimas In Arabic) تو آپ صحیح جگہ پر ہیں، آپ یہاں سے کلمہ طیبہ، کلمہ شہادت، کلمہ تمجید، کلمہ توحید، کلمہ استغفار اور کلمہ رد کفر ترجمہ کے ساتھ لکھے گئے ہیں۔
کلمہ توحید
چوتها كلمہ توحيد : لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِ وَيُمِيْتُ بِيَدِهِ الْخَيْر، وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىیئِِ قَدِيْرٌ۔
ترجمہ : اللہ تعالٰی کے سوا کوئی معبود (بر حق) نہیں، وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے، اور اسی کے لئے تمام تعریف ہے، وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، اس کے ہاتھ میں بھلائی ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
کلمہ طیبہ
پہلا كلمہ طيبہ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰه۔
ترجمہ: اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔
کلمہ شہادت
دوسرا كلمہ شهادت : اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہ وَرَسُوْلُہ۔
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔
کلمہ تمجید
تيسرا كلمہ تمجيد : سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ۔
ترجمہ : پاک ہے اللہ تعالٰی، تمام تعریف اللہ جل شانہ کے لیے ہے، اس کے سوا کوئی معبود (بر حق) نہیں ہے، اللہ تعالٰی سب سے بڑا ہے، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے جو بلند اور عظمت والا ہے۔
کلمہ استغفار
پانچواں کلمہ استغفار :اللَّهُمُ اِنِّىّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ شَیْئاً وَّ أَنَا أَعْلَمُ بِهِ وَاَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ بِهِ تُبْتُ عَنْهُ وَتَبَرَّأْتُ مِنَ الْكُفْرِ وَ الشِّرْكِ وَالْمَعَاصِيْ كُلِّهَا أَسْلَمْتُ وَآمَنْتُ وَاَقُوْلُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللّٰهِ۔
ترجمہ : اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ تیرے ساتھ کسی چیز کو جان بوجھ کر تیرا شریک بناؤں، اور میں تجھ سے اس گناہ کی معافی چاہتا ہوں جس کا مجھے علم نہیں ہے، تو بہ کی میں نے اور بیزار ہوا میں کفر اور شرک سے اور تمام گناہوں سے، کہتا ہوں میں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔
کلمہ رد کفر
چھٹا کلمہ رد كفر :اللَّهُمُ اِنِّىّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ شَیْئاً وَّ أَنَا أَعْلَمُ بِهِ وَاَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ بِهِ تُبْتُ عَنْهُ وَتَبَرَّأْتُ مِنَ الْكُفْرِ وَ الشِّرْكِ وَالْمَعَاصِيْ كُلِّهَا أَسْلَمْتُ وَآمَنْتُ وَاَقُوْلُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللّٰهِ۔
ترجمہ : اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ تیرے ساتھ کسی چیز کو جان بوجھ کر تیرا شریک بناؤں، اور میں تجھ سے اس گناہ کی معافی چاہتا ہوں جس کا مجھے علم نہیں ہے، تو بہ کی میں نے اور بیزار ہوا میں کفر اور شرک سے اور تمام گناہوں سے، کہتا ہوں میں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔
نماز کے بہت ہی اہم مسائل جسے عوام تو عوام، خواص بھی ناواقف ہے