مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ | امتیاز جلیل نے یہ کیا کہ دیا؟

مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ | امتیاز جلیل نے یہ کیا کہ دیا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، جی ہاں دوستوں آج 16 نومبر 2024 بروز سنیچر ہے، دوستو اس وقت اس پوسٹ میں دو خبروں سے آپ کو اگاہ کرنے والے ہیں، دونوں ہی خبریں بہت ہی خاص ہونے جا رہی ہے۔

جی ہاں قارئین آپ کو بتاتے چلیں اتر پردیش میں ضمنی انتخابات کے درمیان اب بیان بازی کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے، تمام پارٹیاں ایک دوسرے پر زبانی حملے کر رہی ہے

اسی بیچ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی، ڈپٹی سی ایم، برجیش پاٹھک نے ایک بڑا بیان دے دیا ہے، دوستو ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے کہا، کہ مسلمانوں کی حالت بریانی کے تیز پتے جیسی ہو گئی ہے، سبھی پارٹیاں استعمال کر کے نکال کر پھینک دیتی ہے، بریانی آپ کے بِنا نہیں بن سکتی، سماجوادی پارٹی سے آپ الگ ہو جاؤ، سماجوادی پارٹی تین ٹکے کی پارٹی ہو جائے گی، سپا کو اتر پردیش اور دیش میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا، سماجوادی پارٹی نے آپ کو تیز پتہ سمجھ رکھا ہے یہ بات کہی ہے بی جے پی کے بڑے لیڈر اور اتر پردیش کے نائب وزیراعلی برجیش پاٹھک نے۔

دوستوں آپ اس تعلق سے کیا کہنا چاہیں گے کمنٹ میں ضرور لکھ کر بتائیے گا، کیا یہ بات حقیقت ہے کہ مسلمانوں کو بریانی کے تیز پتے کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے، قارئین میں تو کہوں گا کہ مسلمانوں کی یہ بہت بڑی بیوقوفی ہے کہ مسلمان اپنی قیادت کو مضبوط نہیں کر پا رہا ہے، سامنے والے کے ہاتھوں کو تو مضبوط کر رہا ہے، لیکن اپنے آپ کو اپنی پارٹی کو اپنے قائد کو مضبوط کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، یہ بڑی شرم کی بات ہے

بھارت کے مسلمان سمجھنے کو تیار نہیں، چاہے وہ کوئی بھی ہو، اللہ تعالی خیر کا معاملہ فرمائے عقل سلیم عطا فرمائے۔

دوستو وہیں دوسری جانب آپ کو بتاتے چلے مولانا سجاد نعمانی صاحب نے اورنگ آباد میں امتیاز جلیل کے سامنے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کی جو حمایت کی ہے، اس کے بعد سوشل میڈیا پر مجلس کے چاہنے والوں نے ایک بڑا ہنگامہ برپا کر رکھا ہے، اب امتیاز جلیل کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے، امتیاز جلیل صاحب نے بہت شاندار بیان دیا ہے سننے لائق ہے، اور اس بیان کو خوب عام کیجئے اس بات کو خوب پھیلائیے انشاءاللہ اس کا ایک اچھا پیغام جائے گا۔

جی ہاں قارئین آپ نے امتیاز جلیل صاحب کا وہ بیان سوشل میڈیا پر سن لیا ہوگا، یہ علماء کی کتنی قدر کرتے ہیں یہ اپ سب لوگ جانتے ہیں، ان کی باتوں سے اپ کو محسوس ہو رہا ہوگا۔ آپ اس تعلق سے کیا کہنا چاہیں گے

دوستو کمنٹ میں ضرور لکھ کر بتائیے گا، اور اس پوسٹ کو شیئر ضرور کرتے جائیں دعا فرمائیں اللہ تعالی ہم سب کے حال پر رحم فرمائے، اللہ تعالی مسلمانوں کو آپس میں اتفاق اور اتحاد کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے

آپ کو بتاتے چلیں مولانا سجاد نعمانی صاحب نے جو لسٹ جاری کی ہے اور جن امیدواروں کی انہوں نے حمایت کی ان کو ووٹ دینے کی بات کہی ہے، وہ ان کی اپنی ذاتی رائے تھی، ایسا ہرگز نہیں ہے کہ اگر مولانا سجاد نعمانی صاحب نے جو کہہ دیا ہے کہ ایسا ہی ہوگا یا مسلمانوں کو ایسا ہی کرنا ہوگا، ان کی وہ اپنی ایک ذاتی رائے ہے اور کوئی بھی اپنی ذاتی رائے پیش کر سکتا ہے

آپ اس تعلق سے دوستو کیا کہنا چاہیں گے کمنٹ میں ضرور لکھ کر بتائیے گا، جزاک اللہ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Leave a Comment